مسلم ليگ نون اور تحريک انصاف دونوں سے رابطہ ہے، چوہدری نثار
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزير داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مسلم ليگ ن اور تحريک انصاف دونوں سے رابطہ ہے، لیکن سوچا نہیں کہ کس جماعت میں جانا ہے۔سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم ليگ نون اور تحريک انصاف دونوں سے رابطہ ہے، لیکن ابھی نہیں سوچا کہ کس جماعت کی طرف جانا ہے۔
چوہدری نثار نے کہا کہ میں آئندہ انتخابات میں آزاد حيثيت ميں بھی انتخاب لڑ سکتا ہوں، او کسی پارٹی کی طرف سے بھی۔ جس حلقے کی خدمت کی ہے وہیں سے سیاست کا دوبارہ آغاز کررہا ہوں الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس وقت جان بوجھ کر ملکی سیاست پر بات نہیں کر رہا۔