سیشن جج لسبیلہ نے پیمائش کے مقدمات پٹرول پمپس کے کم پیمانہ کے مقدمات میں ملوث ملزمان کوایک، ایک سال قید کرکے گڈانی جیل منتقل کردیا
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لیبر جج سیشن لسبیلہ بمقام حب نے اوزان و پیمائش کے مقدمات پٹرول پمپس کے کم پیمانہ کے مقدمات میں ملوث ملزمان پرایک، ایک سال قید اور ایک،ایک لاکھ جرمانہ عائید کرکے گڈانی جیل منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لیبر جج سیشن لسبیلہ بمقام حب نے اوزان و پیمائش کے مقدمات پٹرول پمپس کے کم پیمانہ کے مقدمات میں ملوث ملزمان پرایک، ایک سال قید اور ایک،ایک لاکھ جرمانہ عائید کرکے گڈانی جیل منتقل کردیا اور فرد جرم ثابت ہونے پر تمام ملزمان کو ایک، ایک سال قید کی سزا اور فی کس ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا کے ملزمان کو گڈانی جیل منتقل کیا گیا۔