لنک بادینی روڈ پرجاری کام مقررہ وقت پرمکمل کروایا جائے تاکہ عوام اس منصوبے سے مستفید ہوسکیں، اسسٹنٹ کمشنر سریاب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کا لنک بادینی روڈ پر جاری ترقیاتی کام کا دورہ، عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹھیکیدار کو ہدایات جاری کیں عوام کے جائز مطالبات کے بروقت حل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، ٹھیکیدار کو ہدایات دیں ہیں کہ کام کے دوران مکینوں نے جن کوتاہیوں کی نشاندہی کی ہیں اسے ہر صورت دور کیا جائے،
انتظامیہ عوامی سہولت کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہی ہے اس حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، کوشش ہے کہ لنک بادینی روڈ پر جاری کام مقررہ وقت پر مکمل کروایا جائے تاکہ عوام اس منصوبے سے مستفید ہوسکیں،