ضلع کرم میں قبائلی تنازع، فریقین میں فائرنگ جاری، مارٹرگولہ پھٹنے سے 5 افراد ہلاک
کرم (ڈیلی گرین گوادر)ضلع کرم میں معدنیات نکالنےکے تنازعے پر فریقین کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاڑہ چمکنی قبائل کے مورچے میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق معدنیات نکالنےکے تنازعے پر 5 افراد کے اغوا کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی کوششوں سے جرگے کے ذریعے 5 افرادکو بازیاب کرا لیا گیا تھا تاہم دوبارہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ گنداو کے علاقے میں ایک مورچے میں مارٹر کا گولہ پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان کا کہنا ہےکہ جرگہ اور مزاکرات کے ذریعے مسئلےکے حل کی کوشش کی جارہی ہے۔