صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وطن یار بازئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر ملک وطن یار بازئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے انکے اعتماد کو کھبی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر مختلف قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان حکومت روز اول سے ہی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے وژن اور مشن کے تحت کام کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی عوام کے مفادات مستقل اور پائیدار ترقی کے لئے ایک جامع اور مفصل منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہے ہیں جن کا مقصد صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے اسے مالی طور پر خودمختار بنانا ہے، حکومت کے ان اقدامات سے نہ صرف صوبے کے عوام مستفید ہونگے بلکہ ملکی معیشت کی ترقی میں بھی صوبہ بلوچستان ایک کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ریکوڈک کی وجہ سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں ترقی کا آغاز ہوگا اس سے بلوچستان میں عوام کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ریکوڈک کے حوالے سے بہترین اقدام اٹھایا ہے ریکوڈک کی معاہدے کی حتمی منظوری کے بعد سے بلوچستان میں انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم روزگار سمیت دیگر اہم منصوبوں کا آغاز ہوگا