تر بت، سیکورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ صوبیدار سمیت 4 اہلکار شہید ایک اہلکار زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تر بت میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ صوبیدار سمیت چار اہلکار شہید ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت ڈنک میں گوکدان کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر گزشتہ شب نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں صوبیدار اظہر حسین سکنہ سدھنوتی آزاد کشمیر،سپاہی ذوالفقار علی سکنہ ہری پور، نائیک محمد ابراہیم سکنہ لکی مروت اور نائیک ساجد اللہ سکنہ لکی مروت شہید جبکہ نائیک سلیمان زخمی ہو گیا۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر کے لاشوں اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے