الیکشن پیشنگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن پیشنگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مارچ اپریل میں انتخابات کی پیشنگوئی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے 2024 مارچ اور اپریل میں انتخابات کی پیشنگوئی کی ہے؟
وفاقی وزیر نے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل تو آپ جنرل باجوہ سے تاحیات ایکسٹنشن کی آفر کر کے کرنا چاہتے تھے، ڈیل تو ایف آئی اے کے ڈی جی اور طیبہ گل کو وزیراعظم ہاوس میں اغوا کرکے کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، کشمیر، قومی مفادات، تاریخی قرضے، ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو جتنی ٹھیس پہنچائی ہے اس کا درد آج تک جاری ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن پیشنگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔