کھیل صحت مند معاشرے کے لئے بے حد ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر آواران

آواران (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان نے کہا ہے کہ کھیل صحت مند معاشرے کے لئے بیحد ضروری ہے منشیات سے انکار کھیل سے پیار ہی معاشرے میں سدھار لانے کا بہترین سلوگن ہے آواران میں کھیلوں کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو، فٹبال ایک عالمی کھیل ہے اس میں نوجوانوں کی دلچسپی سے اسپورٹس کو مزید ترقی ملے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آواران میں پاکستان پروجیکٹ کے تحت منعقدہ آل ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطورِ مہمان خاص گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں 22 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ میں بزنجو فٹبال کلب کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ ڈپٹی کمشنر آواران نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان نے کہاکہ حکومت کھیلوں کے فروغ اور گراؤنڈز کی تعمیرز پر فنڈز خررہی ہے جس کا مقصد یہاں کھیل کے رواج کو پروان چڑھانا ہے تاکہ نوجوان کھیل کی طرف متوجہ ہوں منشیات سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں کمی آئے ڈپٹی کمشنر آواران کاکہنا تھا 23 دسمبر سے آواران میں فٹسال فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو رہا ہے جس میں متعدد ٹیمیں حصہ لیں گی اور کھلاڑی کو بہتر کھیل اور شائقین کو تفریح کا موقع ملیگا۔ انہوں نے فاتح اور رنر ٹیموں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے