پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں علامہ ناصر عباس کی ضمانت منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے 8 سال بعد عبوری ضمانت کروالی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج ہمایون دلاور نے عبوری ضمانت کے احکامات جاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ناصر عباس کی گرفتاری سے روک دیا۔

علامہ ناصر عباس اپنے وکیل خاور امیر بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کیلئے 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروائے۔اس موقع پر وکیل خاور امیر بخاری نے کہا کہ بدنیتی کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ میں نامزد کیا۔دوسری جانب عدالت نے پولیس کو 7 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے