ون ویلنگ کرنے والے متعدد موٹر سائیکل سواروں کر دہر لیا سخت وارننگ،اسسٹنٹ کمشنر دشت

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دشت محرم اکرم حریفال کے نگرانی میں دشت لیویز انتظامیہ کے قومی شاہراھ پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کردیا، ون ویلنگ کرنے والے متعدد موٹر سائیکل سواروں کر دہر لیا اور سخت وارننگ دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسسٹنٹ کمشنر دشت محمد اکرم حریفال کے نگرانی میں ایس ایچ او لیویز تھانہ رسالدار نصراللہ سمالانی و دیگر نے لیویز فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ سبی کوئٹہ قومی شاہراہ پر ناکہ بندی اور گشت کیا اس دوران انھوں نے قومی شاہراھ پر موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے درجنوں موٹر سائیکل سواروں کر دہر لیااور موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ ون ویلنگ کرنے والے اپنے قیمتی جانوں سے کھیل رہے ہیں انسانی قیمتی جانوں کی ضیاع روکھنا اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری زمہ داری ہیں،اپنی زمہ داری کے ادراک کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر موٹر سائیکلوں کی ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی شروع کی دی ہے اور کسی کو موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کی اجازت نہیں دینگے انھوں نے موٹر سائیکل سواروں کو سختی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ کہ وہ موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے سے گریز کریں، بصورت دیگر ان کے موٹر سائیکل زفت اور ان کے خلاف تعزیرات پاکستان قانون کے تحت گرفتار کر کے مقدمہ درج کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے