لگتا نہیں کہ پرویز الہٰی کے پاس نمبر آف گیم پوری ہے : مراد علی شاہ
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےوزیراعلیٰ پنجاب کومشورہ دیا ہے کہ پرویز الہی عدالت کا رخ کرکے پیسے ضائع نہ کریں۔ آپ کے ایک سو چھیاسی ارکان پورے ہیں تو پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی عدالت جانے کے بجائے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔ لگتا ہے کہ پرویز الہٰی کو اکثریتی اراکین کی حمایت حاصل نہیں ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صورتحال سے لگتا نہیں کہ پرویز الہٰی کے پاس نمبر آف گیم پوری ہے۔ اسی لئےاعتماد کاووٹ نہیں لے رہے۔ اور یہ کہنا کہ چلتے اجلاس میں گورنر اعتماد کو ووٹ لینے کو نہیں کہہ سکتا انتہائی مضحکہ خیز بات ہے۔