عوام کے صحت کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوام کے صحت کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اتائی ڈاکٹروں اور جعلی ادوائیات کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر نے ڈرگ انسپکٹرز کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تمام ڈرگ انسپکٹرز فوری طور پر کوئٹہ اور گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل اسٹوروں کے خلاف بھر پور کاروائی کریں کیونکہ ان میڈیکل اسٹور اور نجی کلنک میں زائد اتائی ڈاکٹرز اور جعلی دوائیوں کا کاروبار ہوتا ہے جبکہ یہ نجی کلنک یا تو ڈسپنسر،ڈریسر،یا پھر کمپاؤنڈر مریضوں کا معائنہ کرتے ہے جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرہ لائق ہوتا ہے جبکہ ان کلنک کے ساتھ ساتھ نام نہاد میڈیکل اسٹور بھی کھولے ہے جہاں دونمبر اور جعلی ادوایات مریضوں کی دی جاتی ہے انہوں نے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ فوری طور پر ان نجی کلنک اور اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائے اور کیسی صورت کوئی بھی دباوں خطر میں نہ لائے تاکہ عوام کے جانوں سے کھلنے والوں کو کڑی سزا دی جاسکے دوسری جانب سیکرٹری صحت نے فوری طور پر جن میڈیکل اسٹورز کا لائسنس نہیں ہے انکو سیل کیا جائے اور نئے میڈیکل لائسنس کے اجراء پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے