ساحلی پٹی میں اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کیلئے ہمہ تن کوشاں ہے،پاکستان کوسٹ گارڈز

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈز نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز مفاد پرست عناصرکی جانب سے لگا ئے گئے غیر قانونی الزامات کی مذمت کرتا ہے اور وضاحت کرتا ہے کہ تمام قسم کے الزمات بلکل بے بنیاد ہیں۔پاکستان کوسٹ گارڈز پاکستان کی ساحلی پٹی میں اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لئے ہمہ تن کوشاں ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز غیر قانونی اشیاء، منشیات کی اسمگلنگ اور ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کواستعمال کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستا ن کوسٹ گارڈز کے جوانوں کی انتھک محنت اور کاوشوں سے غیر ملکی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام سے قومی خزانے کو ہر سال کروڑوں کا فائدہ پہنچارہا ہے۔البتہ کچھ مفاد پرست عناصر پاکستان کوسٹ گارڈزکا نام استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان عناصر سے پاکستان کوسٹ گارڈز کا کوئی تعلق اور واسطہ نہیں ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہر قسم کی غیر قانونی اشیاء اور منشیات کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کرتا ہے اور کرتارہے گا۔پاکستان کوسٹ گارڈز مفاد پرست عناصرکی جانب سے لگا ئے گئے غیر قانونی الزامات کی مذمت کرتا ہے اور وضاحت کرتا ہے کہ تمام قسم کے الزمات بلکل بے بنیاد ہیں۔ پا کستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ اپنا قانونی کردار اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام مستقبل میں بھی جاری رکھے گا تاکہ وطن عزیز کو اسمگلنگ اور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔ادارہ ہر قانونی کام میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑ ا ہے اور کاروبار دوست ماحول مہیا کر نے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے