جان کی پرواہ کئے بغیر فریضہ سرانجام دینے پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سردار عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے اسلام آباد پولیس پر خود کش دھماکہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ جان کی پرواہ کئے بغیر فریضہ سرانجام دینے پر پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہی۔ انہوں نے پولیس اہلکارکی شہادت پر تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ شہداء کے درجات بلند گی اور پسماندگان کی صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ جان کی پرواہ کئے بغیر فریضہ سرانجام دینے پر پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔