بیلہ میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے میں جھلس کر جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہوگئی، سنڈیمن گوثھ بیلہ کے رہائشی غلام حسین بھی 5 روز موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے، افسوسناک بات یہ ہے کہ تاحال وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت کسی وزیر اور اعلیٰ افسران نے دورہ تک نہیں کیااور نہ ہی جاں بحق افراد کے ورثا ء کے لئے کسی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ایدھی زرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کے شہر بیلہ میں سلنڈر پھٹنے کے واقع میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی، سنڈیمن گوثھ بیلہ کے رہائشی غلام حسین بھی 5 روز موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے، بیلہ کی تاریخ کے سب سے بڑے سانحہ میں جھلس کر جاں بحق افراد کی تعداد اب 16 ہوگئی ہے۔ایدھی اور سول ہسپتال کراچی کے برنس وارڈ زرائع کے مطابق اب تک حاجی محمد عمر،محمد اقبال،برکت رونجھو،محمد حیات،ہدایت اللہ،ظہور رونجھو،محمدیوسف،محمدیعقوب،منیش ولد اوتن مل سکنہ اوتھل،تلسی مل، عزیز اللہ، عبدالرزاق،منظور، محمد یونس،غلام سرور، غلام حسین، غلام مرتضی اورمحمد شعیب جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے