امن کے قیام میں فورسز کا کردار ہمیشہ احسن رہا ہے، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلو چستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے اسلام آباد پولیس چیکنگ کے دوارن خود کش دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشی علاقے آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے، امن کے قیام میں فورسز کا کردار ہمیشہ احسن رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کی بروقت کاروائی نے بڑے نقصان سے بچا لیا انہوں نے شہید نوجوان کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔