اسلام آباد پولیس چیکنگ کے دوارن خود کش دھماکہ انتہائی افسوناک ہے، میر ضیاء لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اسلام آباد پولیس چیکنگ کے دوارن خود کش دھماکے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں کھبی رائیگاں نہیں جائے گی۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس چیکنگ کے دوارن خود کش دھماکہ انتہائی افسوناک ہے فورسز نے ہمیشہ امن کے لئے اپنی جانوں کو قربان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کھبی رائیگاں نہیں جائے گی۔انہوں نے شہید ہونے والے کانسٹیبل کے درجات کی بلندی اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔