کراچی ، اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں پر شہر میں آئندہ 15 روز اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن امان خراب کرنا چاہتی ہیں، ہم اپنے ملک، صوبے اور شہروں میں دہشتگردوں کو دوبارہ اٹھانے نہیں دیں گے، تمام انٹیلی جنس کے ادارے روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے رابطے میں رہیں، پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے