نو منتخب کابینہ صحبت پور کے عوام کو درپیش مسائل ایوانِ تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں گے، داد محمد مری
صحبت پور (ڈیلی گرین گوادر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع صحبت پور کے صدر داد محمد مری، جنرل سیکریٹری عبدالرشید زہری، چیئرمین نذر محمد کھوسہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری خادم حسین کنرانی، آڈیٹر مقدم عبدالغفار انجم لاشاری اور دیگر عہدیداران کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب صدر جمل بلوچ، جنرل سیکریٹری غلام عباس برڑو، چیئرمین عبداللطیف گولہ، نائب صدر سانول جان، سینئر نائب صدر سردار علی بنگلزئی اور کابینہ کے دیگر عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں امید کرتے ہیں کہ نئی منتخب کابینہ صحبت پور کے عوام کو درپیش مسائل اور ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی عوام کو درپیش مشکلات کو ایوانِ بالا تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔