میٹرو پولیٹن کے ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرکے ان کو تنخواہیں اداکی جائیں، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق،سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا اور دیگر نے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن کے ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرکے ان کو تنخواہیں اداکی جائیں،کنٹریکٹ ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور غریب ملازمین کو حق سے محرومی ناقابل برداشت ہے، ان کی اب گریڈیشن اور پرموشن کی جائے، انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ ناانصافی کی جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ مذمت کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ مستقل، عارضی ملازمین اور پیشنرز کے مسائل جلد حل کئے جائیں کئی ماہ سے تعطل کا شکار واجب الاداء تنخواہیں اور الاؤنسز کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائے، ملازمین کے احتجاج کے باعث شہری امور سارے تعطل کا شکار ہیں، اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر اور چیف افسر کو کردار ادا کرنا ہوگا کیوں نان شبینہ کے محتاج ملازمین بیلدار، قلی اور خاکروب ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں شہر کی صفائی ستھرائی میں ان کا اہم کردار ہے انہیں نظر انداز نہ کیا جائے گورنمنٹ آف پاکستان کے رول کے مطابق کم سے کم تنخواہ پچیس ہزار کی ادائیگی یقینی بنائی جائے صوبائی حکومت جب خود قانون ہوا میں اڑائے گی تو پرائیویٹ سیکٹر کہاں عمل کریں گے، انہوں نے کہا تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے صفائی کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے لہذا جلد از جلد تنخواہیں اداکی جائیں، اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ ملازمین کے جائز حقوق کی جنگ میں ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے