میر چاکر خان رند یونیورسٹی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ، ڈاکٹر مختیار احمد

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے واٸس چانسلر پروفيسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، چیٸرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد اور چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید سے اسلام آباد میں الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی کو درپیش مساٸل، فنڈز کی کمی، جگہ کی تنگی کے سبب محدود کمروں میں تعلیمی نظام کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا جبکہ جامعہ کی سالانہ پروگریس رپورٹ بھی پیش کی گٸی جس پر چیٸرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد نے واٸس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی پروفيسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ کی سالانہ پروگریس رپورٹ کو سراہا اور کارکردگی پر مکمل اطمينان کا اظہار کیا چیٸرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے موجودہ کیمپس کے فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنانے اور مستقل کیمپس پی سی ون کو آنے والے پی ایس ڈی پی میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کرنے کی یقين دہانی کراٸی انہوں نے کہا کہ بلوچستان تعلیمی لحاظ سے دیگر صوبوں سے پسماندہ صوبہ ہے سبی شہر میں قاٸم میر چاکر خان رند یونیورسٹی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کررہی ہے اسی سلسلے میں واٸس چانسلر پروفيسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ نے چیٸرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد، چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید کو میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے دورے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرلی چیٸرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختیار احمد نے کہا کہ بہت جلد سبی شہر میں قاٸم جامعہ کا دورہ کریں گے اس موقع پر پروجيکٹ ڈاٸریکٹر میر جہازیب ساتکزٸی بھی واٸس چانسلر سبی کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے