محکمہ پی ایچ ای کچھی نے اپنی ناکامی کا ملبہ عوام پر گرا دیا
بولان (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ پی ایچ ای کچھی نے اپنی ناکامی کا ملبہ عوام پر گرا دیا بلوں کی عدم ادائیگی کی وہ سے واپڈا ڈھاڈر نے محکمہ پی ایچ ای جے واٹر سپلائی کے بجلی کنکشنز کاٹ دی علاقے میں شہری پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے محروم شہر کربلا کا منظر پیش کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے واپڈا ڈھاڈر نے محکمہ پی ایچ ای کچھی کے واٹر سپلائی کنکنشز کاٹ دیئے جس سے شہر میں صاف پانی کی فراہمی کا حصول مشکل ہوگیا ہے شہری دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اہلیان ڈھاڈر رندعلی شاہی چوک نے ڈپٹی کمشنر کچھی آغا سمیع اللہ شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای کچھی کے آفیسران کی نااہلی کا نوٹس لیکر عوام کو پانی کی فراہمی فی الفور یقینی بنائی جائے واضح رہے کہ اہلیان ڈھاڈر محکمہ پی ایچ ای کو پانی فراہمی کی مد میں بل باقاعدگی کے ساتھ جمع کراتے ہیں جبکہ محکمہ بلوں کی میں واپڈا کی مقروض بن چکی ہے بلوں کی عدم ادائیگی کا ملبہ شہریوں پر ڈال کر صاف پانی کی فراہمی بند ہو چکی ہے صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔