لورالائی، پولیس کی کو ہلو میں کاروائی، سردار سردار اشرف خان کاکڑ کے قاتل گر فتار

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی پولیس کی کوہلو کے علاقے میوند میں کاروائی 12 دسمبر کو کلی درگئی کدیذئی لورالائی میں شہید کے گئے پشتونخوامیپ کے سینئر رہنما اورقبائلی سردار سردار اشرف خان کاکڑ کے قاتل کو کوہلو کے علاقے میوند پہاڑیوں سے گرفتار کرلیا۔پو لیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ صاحب کی خصوصی ہدایات پرڈپٹی انسپکٹر جنرل اف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑ ی نے ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی صاحب کے زیرنگرانی. ایس ڈی پی او لورالائی سردار نصراللہ خان حمزازئی. ایس ایچ او لورالائی عارف باتوزئی. انسپکٹر عبدالکریم مندوخیل.سی آئی اے انچارج عبدالرحمان لونی. سب انسپکٹر حق نواز حسنی. سب انسپکٹر نشاط انور.سب انسپکٹر محمد شریف موسیٰ خیل، سب انسپکٹر دلاورخان. اے ایس آئی شیرخان پر مشتمل ایک اسپشل ٹیم تشکیل دی جس میں لورالائی پولیس ٹیم.ایگل سکواڈ. اے ٹی ایف کمانڈو ہیڈکوارٹر کوئٹہ نے 22 دسمبر کو کوہلو کے علاقے میوند کے پہاڑوں میں کاروائی کرتے ہو سردار محمد اشرف خان کاکڑ کے قتل کے مرکزی ملزم فرید ولد روزالدین عرف ملک قوم کدیذئی ساکن حال کوہلو کو گرفتار کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے