بلوچستان حکومت کی اڑھائی ہزار گاڑیاں تبادلہ اور ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری افسران کے پاس ہونے کا انکشاف

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان حکومت کی اڑھائی ہزار گاڑیاں تبادلہ اور ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری افسران کے پاس ہونے کا انکشاف، ڈپٹی اسپیکر نے معاملے پر رپورٹ طلب کرلی۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین میر اختر حسین لانگو نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بلوچستان حکومت کی اڑھائی ہزار گاڑیاں تبادلہ اور ریٹائرڈ کے زیر استعمال میں ہیں، یہاں سے جانے والے افیسران نے یہ گاڑیاں واپس نہیں کی ہیں جبکہ صوبے سے تبدیل اور ریٹائرڈ افسران نے الاٹ ہونے والی رہائش گاہیں بھی خالی نہیں کیں ہیں، اختر لانگو نے مطالبہ کیا کہ: اس حوالے سے مفصل رپورٹ طلب کی جائے۔جس پر ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ آفیسران کی جانب سے گاڑیاں واپس نہ کرنا اور رہائش گاہوں خالی نہ کرنا افسوس ناک ہے۔انہوں نے اس حوالے سے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری نظم ونسق سے رپورٹ طلب کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے