بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 5 ارکان کی رخصت کی درخواستیں منظور
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 5ارکان کی رخصت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزراء و اراکین میر ضیاء اللہ لانگو، عبدالرشید بلوچ، میر عارف جان محمد حسنی، میر اکبر آسکانی اور زبیدہ بی بی کی رخصت کی درخواستیں پیش کی گئیں جنہیں ایوان نے منظور کرلیا۔