بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے ساتھ بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا ہے ،انجینئر ہادی عسکری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما انجینئر ہادی عسکری،خواتین ونگ کوئٹہ دویژن کی جنرل سیکرٹری عہدیہ بتول ملک،ڈپٹی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ ڈسٹرکٹ کوئٹہ صنم عیسیٰ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر ااور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی،بھارتی حکومت اور حکمران جماعت کے مظالم اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھاری خفیہ ایجنسی”را“ اور بھارت کے ملوث ہونے کو بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کرکے د کھی انسانیت کے درد کا مداوا کیا ہے اور دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز بن گئے ہیں،بی جے پی کے رہنما کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کواسکا نوٹس لینا چاہئے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے ساتھ بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کیا ہے جس کے بعد بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ارکان بوکھلاہٹ کا شکارہوچکے ہیں اور انہوں نے عجلت میں پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت مقررکی ہے جس کی پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ اوربی جے پی براہ راست ملوث ہے جس کے ثبوت پاکستان نے عالمی فورمز پر پیش کئے ہیں۔انہو ں نے بھارتی فوج اور مودی قصائی کے ہاتھ بے گناہ کشمیری عوام کے قتل عام اور بھارت میں بسنے والے مسلمانوں اور اقلیتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہئے۔