اسمبلی کے اجلاس میں بجلی چلی گئی ساؤنڈ سسٹم کی مرمت نہ ہونے کے باعث ارکان کو تقاریرکرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بجلی چلی گئی جبکہ ساؤنڈ سسٹم کی مرمت نہ ہونے کے باعث ارکان کو تقاریر کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی جس کی وجہ سے اجلاس کی کاروائی کچھ دیر کے لئے متاثر ہوئی تاہم بعد میں متبادل ذرائع سے بجلی بحال کردی گئی لیکن اس دوران ساؤنڈ سسٹم سے آواز آنا بند ہوگئی اس موقع پر تقاریر کرتے ہوئے بی این پی کے رکن میر اختر حسین لانگو نے کہا کہ اسمبلی کا ساؤنڈ سسٹم اب تک ٹھیک نہیں ہو سکا اسے درست کیا جائے تاکہ اگر ہم نہیں تو آئند ہ آنے والے نمائندگان اس سے مستفید ہوسکیں۔