لسبیلہ ، ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق دو زخمی

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔ایدھی زرائع کے مطابق بیلہ کے قریب مین آر سی ڈی قومی شاہراہ نزد مجید ہوٹل پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عنایت اللہ موقع پر جاں بحق متوفی کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا گیا۔ ضروری کاروائی کے بعد عنایت اللہ ولدیت بابو سکنہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ کردیا گیا۔جبکہ دوسرے حادثہ میں مکران کوسٹل ہائی وے دلسوز چڑھائی کے مقام پر ٹرالر نمبرLES.567 الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور عبدالرشید جاں بحق اور نعمان عرف نومی اور مراد زخمی ہوگئے ہیں نعش و زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے