بلوچستان ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کے رہنماء شہباز گل پر درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماء شہباز گل پر درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا شہباز گل کے خلاف بلوچستان کے قلعہ عبداللہ میں 28 نومبر کی تاریخ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی عدالت نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ ختم کرنے کا حکم سنایا۔شہباز گل کے خلاف درج مقدمے کے خاتمے کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں سماعت جسٹس عبدالحمید بلوچ نے کی شہباز گل کیس کی پیروی انصاف لائر فورم کے سیداقبال شاہ ایڈووکیٹ، شمس رند ایڈووکیٹ اور دیگر نے کی عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی کیس میں کیسے قلعہ عبداللہ میں مقدمہ درجہ کیاگیا سپریم کورٹ کے ججمنٹ ہے کہ ایک ہی واقعے کے دو مقدمات نہیں ہوسکتے اس طرح مقدمات عدالت اور قانون کے ساتھ مذاق ہے عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے کو ختم کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر شہباز گل کے وکیل سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان میں سب سے پہلے غیر قانونی مقدمات پر فیصلہ دے کر انصاف کے تقاضے پورے کئے ہیں جس پر عدالت کے شکر گزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے