گیس پریشرغائب قلات مستونگ سخت سردی کے لپیٹ میں ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

قلات(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان بند گلی میں پھس چکے ہیں،گیس پریشر غائب قلات مستونگ سخت سردی کے لپیٹ میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں استاد العلماء حافظ گل محمد جتک رح کے اہلیہ اور حافظ حمید اللہ جتک کے والدہ کی وفات اور جمعیت علماء اسلام قلات کے رہنماء حاجی عبد النبی لہڑی کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی نبی بخش لہڑی،، صاحبزادہ مولانا مفتی محمد طیب حیدری، مولانا حافظ محمد قاسم لہڑی، صاحبزادہ حماد حیدری و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بعض اضلاع بشمول ضلع قلات مستونگ سختی سردی کے لپیٹ میں ہے کئی بار سینٹ اسمبلی میں گیس انتظامیہ کو گیس پریشر کی بہتری کے لئے متوجہ کرایا لیکن گیس انتظامیہ طفیل تسلی کے علاوہ گیس پریشر کی بہتری کے لئے کوئی خاطر خواہ کردار ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بند گلی میں پھس چکے ہیں۔انہوں نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کو تباہ ملک کو کمزور اور ملک میں سیاسی بداخلاقی کے کلچر کو فروغ دیا آج اپنے کئے ہوئے کرتوت کے انجام بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل جمعیت علماء اسلام کے سپوتوں کا ہوگا نامور شخصیات کی شمولیت سے جمعیت علماء اسلام بڑی قوت بن چکا ہے مزید بلوچستان کے قد آور شخصیت جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہونے کے لئے رابط میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے