صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء الانگو سمیت بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی اسلام آباد میں سردار یار محمد رند سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء الانگو سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکا ن اسمبلی کی اسلام آباد میں سردار یار محمد رند سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو، ارکان اسمبلی میر ظہور بلیدی، میر عارف جا ن محمد حسنی، میر سلیم کھوسہ نے بدھ کو پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔