شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، آئندہ سماعت 24 دستمبر تک ملتوی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، عدالت نے کیس سے منسلک پولیس کے گواہ کا بیان قلمبند کراکے اس پر جرح کی آئندہ سماعت پر ملزم کا بیان قلمبند کیا جائیگا۔ بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج IXکوئٹہ نجیب اللہ خان کاکڑ کے روبرو شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی شہید کے بھائی اسفند یار رئیسانی، ان کے وکیل ذوالفقار علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت کیس سے منسلک پولیس کے گواہ سب انسپکٹر محمد نادر نے عدالت کے رو برو پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کرایاجس پر جرح کی گئی بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت بروز ہفتہ 24د ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی، دوران سماعت مقتول صحافی کے وکیل سینئر قانون دان وسابق سینیٹر ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منظور احمد رند، صحافی شعیب رئیسانی ودیگر بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے۔ بی یو جے کے جنرل سیکرٹری منظور احمد رند نے کیس کے حوالے سے این این آئی کو بتایا کہ 24 دسمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس میں گرفتار ملزم کا بیان قلمبند کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے