میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے دل صوبے کی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے ، سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان اور ادکا ٹولہ بلیک میلنگ پر اتر ائے ہیں کسی صورت ہماری حکومت بلیک میلنگ میل نہیں ہوگی جب ملک ترقی کے جانب بھڑتا ہے تو عمران خان احتجاج کی کال دے دیتے ہیں وہ ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن ہیں الیکشن ایک سال بعد ہی ہونگے لیکن پیڈی ایم کی کچھ جماعتیں اسے چھ ماہ یا ایک سال مدت بھڑہانے پر بھی سوچ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان سری لنکا بنانا چاہتے تھے وہ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے قریب پہنچ چکے تھے انکے دور میں ملک میں کوء نیا میگا منصوبہ نہیں بنا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کا مشن اپنایا ہے ہماری تینوں ادوار میں ہمیں مدت پوری نہیں کرنے دیا گیا جسکی وجہ سے ملک میں ترقی کی رفتار سست ہوئی میاں نواز شریف ملک آنے کا پروگرام بنا رہے ہیں ممکن ہے کہ وہ جنوری میں ملک واپس آجا ئیں گے ہم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسلہ ہے اور ہم ایسے منصوبے ننارہے ہیں کہ جس سے عوام کو ریلیف ملے گا پیٹرول کی قیمتیں پیلے کم کررہے ہیں اور مزید کمی بھی کرینگے انہوں نے کہا کہ کے پی صوبہ ایک دفعہ پھر دہشت گردوں کے حصار میں آچکا ہے عمران خان کی حکومت وہاں کوء توجہ نہیں دے رہی نہتے عوام اور فوج کے جوان شہید ہورہے ہیں وہاں کی سی ٹی ڈی اور پولیس ناکام ہو چکی ہے جسپر وفاق نے ایکشن لیکر بنوں میں آپریشن کرکے تمام د ہشت گروں کو ہلاک اور یرغمال بنائے گئے تمام افراد کو بازیاب کرایا انہوں نے کہا حکومت عوام کے منتخب پارلیمنٹ کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے ملک میں آئین اور قانون پر عملدر آمد کو یقینی بنائے بغیر ملک خوشحال اور ترقی نہیں کرسکتا پی ڈی ایم الیکشن سے نہیں بھاگ رہی الیکشن جب بھی ہوئے تو پی ٹی آئی کو ہر جگہ ٹف ٹائم دینگے اگلی حکومت ہم بنا ئیں گے صوبے میں عنقریب سیای و قبایلی شخصیات مسلم لیگ میں شامل ہونگے نوجوان ہی ہمارا اصل سرمایہ ہیں انکے صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ لینگے انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر چمن میں حالات کو خراب کرنے میں افغان حکومت ملوث ہیں یہ ہمارا اہم تجارتی مرکز ہے ہم جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے اس سے لا کھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے بلوچستان کو وزیر اعظم نہایت اہمیت دے رہے ہیں سی پیک سمیت تمام میگا منصبو ں میں بلوچستان کو ترجیح دی جارہی ہے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے دل صوبے کیعوام کے ساتھ دھڑکتا ہے پنجاب میں عدم اعتماد اپوزیشن کا حق اور گورنر کسی بھی وقت اسمبلی اجلاس بلا سکتے ہیں عوام کی منتخب اسمبلیوں کو توڑنا عوام کی رائے کی توہین ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے