سائفر تحقیقات، ایف آئی اے کا اعظم خان کیخلاف کارروائی کیلئے خط
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر کیس کی تحقیقات میں سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پیش نہ ہونے پر سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے خلاف کارروائی کے لیے خط اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے اعظم خان کو پیشی کے لیے تقریباً 2 بار خط لکھا گیا لیکن سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے ایف آئی اے مراسلوں کے باوجود تفتیش کا حصہ بننے سے گریز کیا۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان بیرون ملک چھٹی پر چلے اور ابھی تک واپس نہیں آئے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اعظم خان سے سائفر پر گفتگو سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔ اعظم خان سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں سیکرٹری کے طور پر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔