دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،سینیٹر ثمینہ ممتاززہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی نائب صدروسینیٹر ثمینہ ممتاززہری نے خضدار،بنوں اورملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصراپنے غیرملکی آقاوں کی خوشنودی کیلئے بے گناہ شہریوں اورسیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں ہم انہیں بتادیناچاہتے ہیں کہ ایسے حملوں سے پاک فوج اورعوام کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے پاک فوج اوردیگرسیکورٹی ادارے ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسیکورٹی ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ثمینہ ممتاز ہری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور پاک فوج نے بھاری قیمت چکائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ابتک ہزاروں افراد نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے۔انہوں نے بم دھماکوں اوردہشت گردی کے واقعات میں معصوم شہریوں کی ہلاکت اورزخمی ہونے پر دلی دکھ اورافسوسکااظہارکرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے کسی بھی طرح ملک اورعوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے دہشت گردعناصر اپنے غیرملکی آقاوں کی خوشنودی کیلئے دہشت گردی کے واقعات کر رہے ہیں ہم دہشت گردوں اورانکے آلہ کاروں کو بتادیناچاہتے ہیں کہ پاک فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے عوام کے ساتھ ملکر ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے اور بے کچھے دہشت گردوں کا بھی جلد صفایا کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں اور فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بناکر سیکورٹی اداروں اور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں شکست دہشت گردوں کامقدر ہے اور وہ دن دور نہیں جب دہشتگرد عناصر اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔انہوں نے خضدار میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کااظہاررکرتے ہوئے کہا کہ ذخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ثمینہ ممتاز زہری نے دہشت گرد ی کے واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں اورفورسز کے اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج اوردیگرسیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ پاک فوج اور سیکورٹی ادارے عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ملک سرحدوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں اوردہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے