بلاول بھٹو کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ مودی بھارتی گجرات کا قصائی ہے،ماہ جبین خالد جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی نائب صدر و فوکل پرسن ورکرز ویلفیئر بورڈ اسکولزماہ جبین خالد جمالی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیری عوام سمیت ہندوستان کے اندر بسنے والے مسلمانوں اور اقلیتوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا ہے بھارتی انتہاپسند تنظیم بی جے پی کی طرف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت مقرر کرنا قابل مذمت ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ماہ جبین خالد جمالی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی دنیا کے سابق مودی سرکار کے مظلوم کشمیری عوام،بھارت میں بسنے والے مسلمانوں اوردیگراقلیتوں کے قتل عام،ان پر زندگی تنگ کرنے اور پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے رکھے ہیں جس کے بعد بھارتی انتہاء پسند تنظیم بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکارہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہاء پسند تنظیم بی جے پی کی طرف سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ مودی بھارتی گجرات کا قصائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے میں ایسے خیالات اور نظریات کی کوئی گنجائش نہیں،مودی کے ہاتھ آج بھی معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی وزیراعظم ایک مجرمانہ سوچ رکھنے والی شخصیت ہے اور ان کے ایک لیڈر کے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں استعمال کیے گئے الفاظ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے قوام عالم ان ریمارکس کا نوٹس لے اور عالمی قوانین کے تحت ایکشن لیا جائے