اوتھل، پاکستان کوسٹ گارڈزکی گوادرمیں کاروائی، اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈزکی گوادرمیں کاروائی، اعلی کوالٹی کی1.50ملین ڈاکر ما لیت کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان کوسٹ گارڈز کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے۔ جس کو مد ِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعدپشْکان کے علاقے پسو میں پہاڑوں میں چھپا ئی گئی 13کلوگرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1.150 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو بے حد سراہا۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے