اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد اعظم خان نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔جج اعظم خان نے کہا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دوبار کیا ہے، اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی جس میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دلائل میں ٹوئٹر پر اکاؤنٹ ویری فکیشن کا طریقہ کار بتایا۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک ہے اور انہیں مشہور شخصیات نے فالو کیا ہوا ہے، جس میں مشہور سیاسی اور صحافتی شخصیات شامل ہیں جب کہ اعظم سواتی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کبھی انکاری نہیں ہوئے۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل اور پراسیکیوٹر نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے