اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو وزیراعظم کے داماد کی گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر): ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے روک دیا۔ہارون یوسف عزیز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے نیب کو ہارون یوسف عزیز کی وطن واپسی پر گرفتاری سے روک دیا۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست کی سماعت میں عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو حفاظتی ضمانت کے لیے کل 22 دسمبر کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں پیش ہونے تک نیب پٹیشنر کو گرفتار نہ کرے۔وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز آج شام قطر ائیر ویز کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔ ہارون یوسف عزیز نے احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔