پی ڈی ایم انتخابات کے لئے تیارہے اور سردیوں کے بعد انتخابی مہم کا با قائد آغاز کریں گے، مولانا عبدالغفور حیدری

قلات (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرینگے کیونکہ عمران خان کی پارٹی کے اندر پھوٹ ہیں مجھے نہیں لگتا کہ پرویز الہی عمران خان کا ساتھ دیں گے کیونکہ پرویز الٰہی نے عمران خان کو جنرل باجوا کے متعلق بیان پرعمران خان کو جس طرح کھری کھری سنائی ہے میں انہیں داد دیتا ہوں پی ڈی ایم انتخابات کے لئے تیارہے اور سردیوں کے دو مہینے گزرنے کے بعد انتخابی مہم کا با قائد آغاز کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ عمران خان کو جس اسٹبلشمنٹ نے حکومت تک رسائی دی اب عمران نیازی اسٹیبلشمنٹ کو گالیاں دیتے ہیں میں پرویز الٰہی کو داد دیتا ہوں کہ انہوں نے کہاکہ ہم تو اسٹیبلشمنٹ کی پیدوار ہیں اسکے علاوہ ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی تو اپنے حد تک تو فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اسمبلیاں تحلیل کر دینگے مگر مجھے نہیں لگتا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونگی کیونکہ عمران خان کی پارٹی پھوٹ کا شکار ہے اورجس طرح چودھری پرویز الہی نے انہیں کھری کھری سنائی ہے میں تو پرویز الٰہی کو داد دیتا کہ انہوں نے منافقت سے کام نہیں لیا بلکہ علان کیا کہ ہم تو اسٹبلشمنٹ کی پیداوار ہیں اسکے علاوہ ہم تو کچھ بھی نہیں ہیں مگر حیرت ہے اس شخص پر کہ اسٹبلشمنٹ نے کہا ں سے کہا ں پہچا ئی اور حکومت پر براجمان ہوگئے اب اسٹبلشمنٹ کو گندی گالیاں دیتا ہے عمران کی پارٹی سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ گالم گلوچ کی پیداوار ہیں عمران خان کے پاس سوچ سمجھنے رکھنے والا کوئی نہیں اور عمران نیازی اب بو کھلا ہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا پرویز الٰہی عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرے گی جس طرح انہوں نے جرنل باجوا سے متعلق عمران خان کو کھری سنائی اور انکے تعلقات بھی خراب ہوگئے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم انتخابات سے نہیں بھاگ رہی صرف سردیوں کی دو مہینے گزر جانے کے بعدپی ڈی ایم الیکشن کے لئے کمپین کا باقاعدہ آغاز کریگی اور اپنے کارکنان کو متحرک کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے