پنجاب کی سیاست میں ہلچل، حمزہ شہباز کو 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کی ہدایت
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جلد از جلد پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی۔پنجاب کی سیاست میں طغیانی تیز ہوتی جارہی ہے اور مسلم لیگ نواز کی قیادت کی جانب سے چند گھنٹوں کے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو اگلے 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی اس وقت بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، انہیں پنجاب میں وزارت اعلی دینے کیلئے فوری وطن پہنچنے کا کہا گیا ہے۔
