لورالائی، سی آئی اے کی کاروائی 1 شخص گرفتار قبضے سے پستول برآمد
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) سی آئی اے لورالائی کی کاروائی ایک شخص گرفتار قبضے سے پستول برآمدکر لی گئی۔ پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی کے احکامات پرایس ڈی پی او سردار نصراللہ خان حمزازئی کے زیرنگرانی قائم مقام سی آئی انچارج لورالائی عارف زخپل کے سربراہی میں سب انسپکٹر نشاط انور ہمراہ سی آئی اے ٹیم نے لورالائی میں کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص شیرمحمد ساکن کوئٹہ کو گرفتار کرکے قبضے سے ایک پستول 30 بور بمعہ کارتوس برآمد ہوکر لئے۔ پو لیس نے ملزم کیخلاف پولیس تھانہ صدر لورالائی میں مقدمہ فرد نمبر 262/022 بجرم درج کرلیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
