آرمی چیف بنوں آپریشن میں زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت کیلئے پہنچ گئے

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) آرمی چیف جنرل عاصم منیر بنوں میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کی وادی بنوں میں واقعے سی ٹی ڈی کمپلکس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ہے اور کچھ وقت زخمی جوانوں کے ساتھ گزارا۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے ملاقات کے دوران زخمی اہلکاروں و افسران کے بلند جذبے و حوصلے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو خوب سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے