کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں محکمہ تعلیم کا کلیدی کردار ہوتا ہے، ڈپٹی کمشنر ہرنائی
ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد رفیق ترین کی صدارت میں محکمہ تعلیم کا ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں ایجوکیشن آفیسر مومن خان,RTSM کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نجیب اللہ اور ایجوکیشن آفیسران ودیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کو اجلاس میں ضلعی سطح پر محکمہ تعلیم کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ اور اساتذہ کی سینارٹی انکے حاضریوں اور کارکردگی سمیت محکمہ تعلیم کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد رفیق ترین نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں محکمہ تعلیم کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ اس کے بغیر کوئی بھی قوم دور حاضر میں اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتی۔ اس لیے اپنی ملک و قوم کی عظمت, جرات،ہمت وحوصلہ اور بہترین رہنمائی کیلئے اساتذہ کو اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینی چاہیے۔ اور اسمیں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی۔کیونکہ انہیں اس بات کا ادراک ہے۔ کہ تعلیم ہی کے زریعے ایک قوم کی تاریخ, بقاء,ثقافت کو ذندہ رکھا جا سکتا ہے۔ اور اس سے بڑھ کر اس سے اسکا روشن مستقبل جڑا ہوتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد رفیق ترین نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اساتذہ سمیت محکمہ تعلیم کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ تاکہ ملک وقوم کے مستقبل کے معمار نسل نو کو تمام قسم کے تعلیمی وسائل دیکر تعلیمی ادارے انکے لیے مثالی درسگاہوں کا کردار ادا کر سکیں۔