کرسمس کی طرع تمام مذہبی تہوار پیار محبت اور امن کی درس لیکر آتے ہیں،میر کبیر محمد شہی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کرسمس کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد جی ایف چرچ ریلوے کالونی میں منعقد ہوا۔تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ ممبر ورکنگ کمیٹی انیل مسیح بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کی طرع تمام مذہبی تہوار پیار محبت اور امن کی درس لیکر آتے ہیں۔اور پیار و محبت سب کے لیے ہوتا ہے۔نیشنل پارٹی انسانیت کو اہمیت دیتی ہے اور پیار باہمی احترام و روابط و رواداری کو شعوری سیاست کا حصہ سمجھتی ہے۔ ملک و صوبے میں مسیحی برادری کی جدوجہد قابل ذکر و تعریف ہے۔رہنماوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کی زمہ دار درحقیقت سیکورٹی اسٹیٹ کی پالیسی ہے جو مذہبی انتشار و انارکی کا فروغ کا باعث ہے۔نیشنل پارٹی کی جدوجہد کا محور ملک کو فلاحی ریاست کی طرف گامزن کرنا ہے۔تاکہ تمام عوام کو یکساں سیاسی معاشی سماجی حقوق اور مواقع حاصل ہوا۔قاہدین نے کہا کہ ریکوڈک بلوچستان کی ملکیت ہے۔جو بلوچستان کے عوام کی ہے۔جس کو وفاق اور بلوچستان کے نام نہاد نمائندوں نے غصب کرنے کے لیے متنازعہ قانون سازی کی اور بلوچستان کے حقوق پر شب و خون مارا۔جو مکمل طور پر قابل مذمت ہے۔لیکن نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کو باور کراتی ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے وسائل کو کسی کو بھی لوٹنے نہیں دے گی چاہے ہو بلوچستان کے نام نہاد نمائندے ہو یا غاصب وفاق ہو۔رہنماوں نے کہا کہ مسیحی برادری کا بلوچستان میں نمایاں کرادر وخدمات ہے۔لیکن بد قسمتی سے ان کو خدمات و جدوجہد کے مطابق نہ سہرایا گیا اور نہ اعتراف کیا گیا۔نیشنل پارٹی واحد شعوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ مسیحی برادری کے خدمات کو قدر کی نگاہ دیکھا۔اس موقع پر پاسٹر آصف خرم پاسٹر کامران پادری شکیل نے نیشنل پارٹی و صوبے کے تعمیر و ترقی کے لیے دعا کی۔جبکہ نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ ستار بلوچ صوبائی قانون سیکرٹری جلیل ایڈوکیٹ صوبائی فنانس سیکرٹری عبید اللہ لاشاری ممبر ورکنگ کمیٹی محمود رند خدائے رحیم لہڑی خواتین رہنماء سعدیہ بادینی فریدہ بلوچ نورینہ بلوچ سمیرا بلوچ آصف جان مسیح شہباز گل چوہدری اقدس ضلع قلات کے انفارمیشن سیکرٹری فضل بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے