کراچی، تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

کراچی (ڈیلی گرین گوادر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں برگر پارٹیوں کے لیے مخصوص منشیات راولپنڈی سے بس کے ذریعے کراچی اسمگل کی جا رہی ہے، اطلاع پر ڈائیوو بس ٹرمینل راولپنڈی پر مسلسل نگرانی شروع کی گئی۔

ترجمان کے مطابق بس ٹرمینل سے ایک مشتبہ شخص اور خاتون مسافر کو حراست میں لیا گیا، راولپنڈی سے کراچی روانگی کے لیے بس کی تلاشی لی گئی تو خاتون مسافر کے بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 368 گرام وِیڈ ضبط کی گئی، برآمد شدہ منشیات کھانے کی پیکنگ کے پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان نے بتایا خفیہ رپورٹس ہیں کہ یہ منشیات کراچی کے کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبہ کو سپلائی کی جاتی ہے، گرفتار ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں پارٹی ڈرگز کی تقسیم میں ملوث گروہ کا اہم رکن اور آرگنائزر ہے، ضبط شدہ وِیڈ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نئے سال کی پارٹیوں کے دوران تقسیم کرنے کے لیے تھی۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے