قائد جمعیت کے خلاف عمران نیازی کا مسلسل گندی زبان استعمال ان کے بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، حاجی حشمت لہڑی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی رہنما حاجی میر حشمت لہڑی حاجی میر شبیر احمد کرد سابق ناظم میر عبد لہڑی حاجی میر حفیظ المک مینگل حاجی میر حبیب اللہ پر کانی حاجی سعداللہ ترین نعیم خان استاد جان محمد عشیزئی امین اللہ غبیزئی حاجی عبدالخالق اچکزئی حاجی جلات خان مری حاجی برات خان حاجی عبد اللہ سلیمان خیل امین اللہ رند حافظ محمد قاسم خان بنگلزئی اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسہ میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کیخلاف گندی زبان استعمال کرنے والے عناصر بلوچستان کے پشتون بلوچ کی ثقافت سے ناواقف اناڑی ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان 30 لاکھ تہجد گزار مشاخ اور ائمہ علماء کرام کا امام ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام گالی گولی کے سیاست کو فروغ دینے والوں امریکہ اسرائیل بھارت تک تعاقب کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مقدس نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے کچھ عناصر ریاست مدینہ کے نام پر پاکستان کے نوجوانوں نسل کو بے حیائی اور فحاشی کے طرف دکھیل رہے ہیں رہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان اور انکے حواریوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے پاکستان اسلام پسندوں کا وطن ہے جمعیت علماء اسلام وطن عزیز کی استحکام اور سالمیت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے انتقامی سیاست کرنے والوں نے سیاست کو گالی سے متعارف کرایا عمران نیازی قومی مجرم ہیں انہوں نے کہا کہ سابق تبدیلی کے نام نہاد حکمرانوں نے ملک وقوم کو تباہ کردیا ہے 22 کروڑ عوام تبدیلی سرکا ر سے نجات چاہتے ہیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف عمران نیازی کا مسلسل گندی زبان استعمال ان کے بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت وقت کی اھم ضرورت ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملک وقوم کے مفاد کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انتقامی سیاست کرنے والے خود کرپٹ اور کرپشن خور ٹولہ ثابت ہو گیا سابق نااہل حکمران پاکستان کے لیے ایک بدنام داغ بن چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے