غیر قانونی برقی لوڈکی وجہ سے ٹرپنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی کاسامناکرناپڑرہاہے، عبدالکریم جمالی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے کہاہے کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے لیکن غیر قانونی برقی لوڈکی وجہ سے ٹرپنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی کاسامناکرناپڑرہاہے جس کے تدارک کیلئے صوبہ بھرمیں کسیکوکی ٹیمیں غیر قانونی لوڈکو ہٹانے کے لئے مصروف عمل ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے زمیندارایکشن کمیٹی کے وفدسے ملاقات کے موقع پر کیا۔زمیندارایکشن کمیٹی کے وفدکی قیاست رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی کررہے تھے جبکہ کیسکوکی جانب سے چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر شوکت علی جوگیزئی اور ڈائریکٹر کمرشل کیسکو بھی موجودتھے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو انجینئر عبدالکریم جمالی نے کہاکہ بجلی کے بلو ں کی وصولی سے حاصل ہونے والے رقوم کے علاوہ کیسکوکے پاس دیگر کوئی مالی وسائل نہیں ہوتے اوربلوں کی عدم ادائیگی کیسکوکیلئے مالی مشکلات کاسبب بن رہی ہے لہٰذا تمام صارفین بالخصوص زرعی صارفین سے اپیل ہے کہ اپنے ذمہ بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں جبکہ زرعی صارفین کی جانب سے بقایاجات کی مدمیں صرف 15فیصدکی ریکوری حاصل ہو رہی ہے اورصوبائی حکومت کی جانب سے بھی ذمہ زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی کی مدمیں کیسکوکوکوئی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔کیسکوچیف نے کہاکہ زرعی صارفین اپنے ٹیوب ویلوں پر خودساختہ اور اضافی برقی لوڈفوری طورپر ہٹادیں تاکہ مستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے کہاکہ زرعی صارفین بلوں کی بروقت ادائیگی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی جمع کرائیں تاکہ اُن کے بجلی کی فراہمی کے اوقات کارکو مزید بڑھائی جاسکے۔قبل ازیں زمینداروں کے وفدکی نمائندگی کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی نے کہاکہ زرعی صارفین کو موجودہ سیزن میں 6گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ زمیندار وں کو پانی کی دستیابی ممکن ہوسکے اور انہوں نے کیسکوچیف کو صوبے میں زرعی فیڈروں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق زمینداروں کے شکایات سے بھی آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے