عمران خان اس وقت ہیجانی کیفیت میں ہیں : خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔ عمران خان کے پاؤں سے زمین سرک رہی ہے ۔ اگلے 2 سے 3 روز میں تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ سامنے آ جائے گا ۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری کارڈ کھیلا ہے۔ مرشد نے وزیراعظم کی سرپرستی میں کیا کیا گل کھلائے ہیں۔ عمران خان نے سیاسی و اخلاقی اقدار کا پاس نہیں کیا۔ عمران خان اس وقت ہیجانی کیفیت میں ہیں۔ جنرل باجوہ نے آپ کو ہر طرح سے سپورٹ کیا۔ جس شخص نے آپ پر احسان کیا ہو، اس کے خلاف بات کرنے سے بڑی احسان فراموشی کوئی ہو نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خیال ہے کہ وہ حکمران ہے تو ملک ہے، ورنہ ملک بھاڑ میں جائے۔ قانون کا گھیرا عمران خان کے خلاف تنگ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے