شہر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کی شارع اقبال (قندھاری) بازار میں مشتعل ہجوم کی جانب سے میڈیا ڈی ایس این جیز پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کی شارع اقبال (قندھاری) بازار میں مشتعل ہجوم کی جانب سے میڈیا ڈی ایس این جیز پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی پو لیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجونے ناخوشگوار واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ شہر کے پر امن ماحول کو خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو اشتعال انگیز کاروائی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے